مجھ کو ویران سی راتوں میں جگانے والے

مجھ کو ویران سی راتوں میں جگانے والے

لوٹ لے جان مری مجھ کو ستانے والے

ساری آبادی کو یہ آگ جلا ڈالے گی

اپنی باتوں سے مرے دل کو جلانے والے

آ کبھی دیکھ تو اس گھر میں اکیلے رہ کر

میری ہر بات کو باتوں میں اڑانے والے

میری آنکھوں نے ہمیشہ تجھے راحت دی ہے

انہی آنکھوں کو ہر اک لمحہ رلانے والے

تیرے لہجے سے کبھی پھول جھڑا کرتے تھے

اپنی باتوں سے مرے دل کو جلانے والے

(560) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahiba Sheheryar. is written by Sahiba Sheheryar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahiba Sheheryar. Free Dowlonad  by Sahiba Sheheryar in PDF.