ترک ان سے رسم و راہ ملاقات ہو گئی

ترک ان سے رسم و راہ ملاقات ہو گئی

یوں مل گئے کہیں تو کوئی بات ہو گئی

دل تھا اداس عالم غربت کی شام تھی

کیا وقت تھا کہ تم سے ملاقات ہو گئی

یہ دشت ہول خیز یہ منزل کی دھن یہ شوق

یہ بھی خبر نہیں کہ کہاں رات ہو گئی

رسم جہاں نہ چھوٹ سکی ترک عشق سے

جب مل گئے تو پرسش حالات ہو گئی

خو بو رہی سہی تھی جو مجھ میں خلوص کی

اب وہ بھی نذر رسم عنایات ہو گئی

دلچسپ ہے سلیمؔ حکایت تری مگر

اب سو بھی جا کہ یار بہت رات ہو گئی

(450) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saleem Ahmed. is written by Saleem Ahmed. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saleem Ahmed. Free Dowlonad  by Saleem Ahmed in PDF.