ایک کتا نظم

پیارے

سات سال سے

اس ٹیلی ویژن پر

ہز ماسٹرس وائس کے

منکسر مزاج

اور بردبار کتے کی طرح

بے نیاز اور مطمئن اور بے خبر

دم سادھے بیٹھے ہوئے ہو

تمہارے قدموں کے نیچے

ایک حشر برپا ہے

جیتا جیتا لہو

ٹیلی ویژن کی شریانوں سے

پھوٹ پھوٹ کر

بہہ نکلا ہے

قالین بھیگ گئی ہے

صوفے تیر رہے ہیں

میں اپنے لہو میں ڈوب چلا ہوں

میری مدد کرو

بھونکتے کیوں نہیں

کتے کہیں کے۔۔۔۔

(451) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saqi Faruqi. is written by Saqi Faruqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saqi Faruqi. Free Dowlonad  by Saqi Faruqi in PDF.