جو لوگ رہ گئے ہیں مری داستاں سے دور

جو لوگ رہ گئے ہیں مری داستاں سے دور

کچھ اس جہاں سے دور ہیں کچھ اس جہاں سے دور

ہر داستان غم ہے مری داستاں سے دور

جیسے کہ کوئی قیس ہو آہ و فغاں سے دور

تو گر نہیں ہے پاس تو کیا رنج مجھ کو ہے

یہ زندگی کہاں ہے تری داستاں سے دور

جب تک ترے وصال کی صورت نہیں کوئی

جی ڈھونڈھتا ہے گھر کوئی دونوں جہاں سے دور

ہے تیری کہکشاں بھی مری کہکشاں کے پاس

تیرا فلک کہاں ہے مرے آسماں سے دور

ہر سانس اس کے پیار کو سجدہ کئے گیا

سرورؔ کبھی رہا ہی نہیں اپنی ماں سے دور

(583) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sarwar Nepali. is written by Sarwar Nepali. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sarwar Nepali. Free Dowlonad  by Sarwar Nepali in PDF.