سب گھروں میں تو چراغوں کا اجالا ہوگا

سب گھروں میں تو چراغوں کا اجالا ہوگا

لیکن افسردہ فقط رات کا چہرا ہوگا

ساری پرچھائیاں گوشوں میں دبک جائیں گی

سورج ابھرے گا تو یہ گاؤں اکیلا ہوگا

ہم تو وابستہ رہے غم سے وفا کے مارے

غم نے کیا جانئے کیوں کر ہمیں چاہا ہوگا

جب کھلی ہوں گی تمنا کے شجر پر کلیاں

دشت امید میں طوفان سا اٹھا ہوگا

کوئی سایہ سا ہے چپ چاپ دریچے میں کھڑا

اپنی الفت کا ہی شاید وہ ہیولیٰ ہوگا

(521) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Satya Nand Java. is written by Satya Nand Java. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Satya Nand Java. Free Dowlonad  by Satya Nand Java in PDF.