اک چراغ دل فقط روشن اگر میرا بھی ہے

اک چراغ دل فقط روشن اگر میرا بھی ہے

رہنما میرا بھی ہے پھر راہبر میرا بھی ہے

اب تلک حیران ہوں میں رات کے اس خواب سے

خون کی برسات ہے گھر تر بہ تر میرا بھی ہے

شرط ہر منظور کر لی زندگی کی میں نے بھی

دستخط اب اس قرار زیست پر میرا بھی ہے

یوں بہاروں کے لیے محو دعا رہتا ہوں میں

پھول کی مانند اک لخت جگر میرا بھی ہے

حسن ہے تو تیرا بھی چرچا رہے گا دائمی

عشق ہوں میں اور افسانہ امر میرا بھی ہے

پیڑ مٹی دھوپ پانی میں عداوت ہو گئی

پھول لگتے ہی سبھی بولے ثمر میرا بھی ہے

ماہ و انجم رکھ نہ رکھ اس میں مرے مالک مگر

آسماں اک چاہیے مجھ کو کہ سر میرا بھی ہے

عالموں کی بات کا سوربھؔ بھروسہ ہے مجھے

تجربہ کچھ زندگی کا ہاں مگر میرا بھی ہے

(664) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saurabh Shekhar. is written by Saurabh Shekhar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saurabh Shekhar. Free Dowlonad  by Saurabh Shekhar in PDF.