لیلیٰ کا اگر مجھ کو کردار ملا ہوتا

لیلیٰ کا اگر مجھ کو کردار ملا ہوتا

مجنوں سا کہانی کو آدھار ملا ہوتا

صحرا میں نکل جاتا دریا بھی سرابوں سے

گر کلپنا کو میری آکار ملا ہوتا

پل بھر کی محبت میں جاں تک بھی میں دے دیتی

افسوس نہیں ہوتا گر پیار ملا ہوتا

ہوتی نہ مہابھارت یا کوئی بغاوت پھر

حق دار کو جو اس کا ادھیکار ملا ہوتا

عیاش امیروں کے لڑکے نہ بگڑتے گر

عورت کو نہ پھر کوئی بازار ملا ہوتا

بھوکے نہ بھٹکتے پھر دن رات پرندے یہ

جو ان کو شجر کوئی پھل دار ملا ہوتا

میں نورجہاں ہوتی اس سلطنت کی سیماؔ

گر مجھ کو جہانگیری دربار ملا ہوتا

(546) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Seema Sharma Meeruthi. is written by Seema Sharma Meeruthi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Seema Sharma Meeruthi. Free Dowlonad  by Seema Sharma Meeruthi in PDF.