کہتا ہے باغبان لہٰذا نہ چاہئے

کہتا ہے باغبان لہٰذا نہ چاہئے

ورنہ چمن کا حال چھپانا نہ چاہئے

اس مشورہ کے ساتھ کہ چرچا نہ چاہئے

دل کہہ رہا ہے ان پہ بھروسہ نہ چاہئے

پڑ جائے خد و خال مناظر پہ روشنی

اتنے قریب سے بھی نظارہ نہ چاہئے

ہم غور کر رہے ہیں تو محفل ہے فکر میں

اٹھنا نہ چاہئے کہ اٹھانا نہ چاہئے

دستور ہے گزارش احوال واقعی

قانون یہ نہیں ہے کہ شکوہ نہ چاہئے

طوفان انقلاب سے مایوسیوں کے بعد

کشتی پکارتی ہے کنارا نہ چاہئے

گل ہائے رنگ رنگ میں ٹھنتی نہیں کبھی

ہم کو بھی اس لحاظ سے جھگڑا نہ چاہئے

کٹتی ہے آرزو کے سہارے پہ زندگی

کیسے کہوں کسی کی تمنا نہ چاہئے

میرا قصور یہ ہے کہ حب وطن میں شادؔ

لکھتا ہوں لکھ چکا ہوں جو لکھنا نہ چاہئے

(559) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shaad Aarfi. is written by Shaad Aarfi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shaad Aarfi. Free Dowlonad  by Shaad Aarfi in PDF.