نظم

مجھے

فرار بھری جوتیوں نے پہن لیا

اور ایک سفر

ایجاد کیا

میرے ساتھ

میری خاموشی ہے

اک بے سوادی ہے

باقی سب

خواب عشق وفا

نیندیں

سب کچھ جاگیر داری کے

کونے کھدروں میں

پڑے ہوئے ہیں

خاموشی کے دامن سے

وفا کا دامن بڑا ہوتا ہے

پیروں کے چھالے پڑنے پر

وفا کی طلب بڑھتی ہے

میں مور کی مانند

اپنے پیر دیکھ کر

روتی ہوں

میرے قدم

مجھے واپس کر دو

انتقال سے پہلے

میں اپنا دل

کہیں بو دینا چاہتی ہوں

(475) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shabnam Ashai. is written by Shabnam Ashai. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shabnam Ashai. Free Dowlonad  by Shabnam Ashai in PDF.