دل تڑپ جائے نہ کیوں سن کر فغان‌ اہل درد

دل تڑپ جائے نہ کیوں سن کر فغان‌ اہل درد

ان سے پوچھو جو سمجھتے ہیں زبان‌ اہل درد

ایک سے اک بڑھ کے ہے دلچسپ دل کش دل ستاں

حال دل افسانۂ غم داستان اہل درد

یہ تو کہئے منہ سے اک اف تک کسی نے کی کبھی

لے چکے ہیں آپ اکثر امتحان اہل درد

ہاتھ دھو لے جان سے کوئی تو جی بھر کر سنے

جاں ستان‌ اہل دل ہے داستان اہل درد

کس کے آگے درد دل اپنا کہو گے تم شفقؔ

کوئی دنیا میں نہیں اب قدر‌ دان اہل درد

(460) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shafaq Imadpuri. is written by Shafaq Imadpuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shafaq Imadpuri. Free Dowlonad  by Shafaq Imadpuri in PDF.