کسی نے دیکھ لیا تھا جو ساتھ چلتے ہوئے

کسی نے دیکھ لیا تھا جو ساتھ چلتے ہوئے

پہنچ گئی ہے کہاں جانے بات چلتے ہوئے

سفر سفر ہے کبھی رائیگاں نہیں ہوتا

سر سحر چلی آئی ہے رات چلتے ہوئے

سنا ہے تم بھی اسی دشت غم سے گزرے ہو

سو ہم نے کی ہے بڑی احتیاط چلتے ہوئے

ہم اپنی اکھڑی ہوئی سانسوں کو بحال کریں

کہیں رکھے تو سہی کائنات چلتے ہوئے

ہوا رکی تو عجب حسن تھا مگر شہبازؔ

گرا گئی ہے کئی سوکھے پات چلتے ہوئے

(517) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahbaz Khwaja. is written by Shahbaz Khwaja. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahbaz Khwaja. Free Dowlonad  by Shahbaz Khwaja in PDF.