تیرے درشن سدا نہیں ہوتے

تیرے درشن سدا نہیں ہوتے

معجزے بارہا نہیں ہوتے

آؤ تو آہٹیں نہیں ہوتیں

جاؤ تو نقش پا نہیں ہوتے

تم سے ملنے ضرور آؤں گا

فرض مجھ سے قضا نہیں ہوتے

ٹوٹ جاتے ہیں حبس موسم میں

وہ دریچے جو وا نہیں ہوتے

ہاتھ خالی اٹھاتے ہیں شاہدؔ

لب پہ حرف دعا نہیں ہوتے

(474) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahid Fareed. is written by Shahid Fareed. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahid Fareed. Free Dowlonad  by Shahid Fareed in PDF.