موت کا کیوں کر اعتبار آئے

موت کا کیوں کر اعتبار آئے

کہ شب غم بھی ہم گزار آئے

کسی حیلے کسی بہانے ہم

کوئے جاناں میں بار بار آئے

ایک خوئے وفا کے رشتے سے

یاد کتنے ستم شعار آئے

کس کو ہوتی نہیں ہے جان عزیز

ہم مگر پھر بھی سوئے دار آئے

ان سے ترک وفا کریں کیوں کر

جن پہ بے اختیار پیار آئے

(407) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahid Ishqi. is written by Shahid Ishqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahid Ishqi. Free Dowlonad  by Shahid Ishqi in PDF.