نقد دل و جاں اس کی خاطر رہن جام کرو

نقد دل و جاں اس کی خاطر رہن جام کرو

میرؔ کے بادۂ غم خوردہ کو مے خواروں میں عام کرو

قشقہ کھینچو دیر میں بیٹھو پیرویٔ اصنام کرو

کیش برہمن کو اپناؤ جرم وفا کو عام کرو

خواہ کوئی بہتان تراشو یا عائد الزام کرو

ترک تعلق سے پہلے کچھ اور ہمیں بد نام کرو

ساز شکست دل کی قیمت کون چکانے آئے گا

گیتوں کی دوکان بڑھاؤ نغموں کو نیلام کرو

ایک خیال خام ہے مانا اس کی تمنا اس کا شوق

عمر خضر میسر ہو تو صرف خیال خام کرو

نگری نگری پھرے مسافر بستی بستی چھانی خاک

ٹک اس زلف کے سائے میں بھی کوئی گھڑی آرام کرو

جن کے دم سے غربت میں بھی بزم تمنا روشن ہے

پیار ان ساری ماہ وشوں کو عشقیؔ نام بنام کرو

(380) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahid Ishqi. is written by Shahid Ishqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahid Ishqi. Free Dowlonad  by Shahid Ishqi in PDF.