مینوپاز

ابل ابل کر

دودھ کے سارے تال تلیاں

سوکھ گئے ہمک ہمک کر

کندن سی لوری کے بول بھی روٹھ گئے

پینگیں لیتے لیتے

خالی بانہیں

تھک کر جھول گئیں

کجلوٹی میں سارا کاجل جانے کب کا پگھل گیا

کس میلے میں ڈھونڈوں اس کو

ملا نہیں اور بچھڑ گیا

(560) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahnaz Nabi. is written by Shahnaz Nabi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahnaz Nabi. Free Dowlonad  by Shahnaz Nabi in PDF.