مرے سخن پہ اک احسان اب کے سال تو کر

مرے سخن پہ اک احسان اب کے سال تو کر

تو مجھ کو درد کی دولت سے مالا مال تو کر

دل عزیز کو تیرے سپرد کر دیا ہے

تو دل لگا کے ذرا اس کی دیکھ بھال تو کر

کئی دنوں سے میں اک بات کہنا چاہتا ہوں

تو لب ہلا تو سہی ہاں کوئی سوال تو کر

میں اجنبی کی طرح تیرے پاس سے گزرا

یہ کیا تعلق خاطر ہے کچھ خیال تو کر

میں چاہ کر بھی ترے ساتھ رہ نہیں پاؤں

تو میرے غم مری مجبوری پر ملال تو کر

(461) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahram Sarmadi. is written by Shahram Sarmadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahram Sarmadi. Free Dowlonad  by Shahram Sarmadi in PDF.