نیا کھیل

اے اہل شہر آؤ چلو اس طرف چلو

کہانیوں کی دھند سے آگے ذرا ادھر

وہ سامنے کھلا ہوا میدان ہے جہاں

اک ایسا کھیل پیش کیا جائے گا وہاں

جو آج تک کسی نے بھی دیکھا نہیں کبھی

یعنی تمہاری جاگتی آنکھوں کے سامنے

آوازوں کے نجوم صداؤں کے ماہتاب

سناٹوں کی صلیب پہ لٹکائے جائیں گے

(453) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahryar. is written by Shahryar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahryar. Free Dowlonad  by Shahryar in PDF.