واپسی

یہاں کیا ہے برہنہ تیرگی ہے

خلا ہے آہٹیں ہیں تشنگی ہے

یہاں جس کے لیے آئے تھے وہ شے

کسی قیمت پہ بھی ملتی نہیں ہے

جو اپنے ساتھ ہم لائے تھے وہ بھی

یہیں کھو جائے گا گر کی نہ جلدی

چلو جلدی چلو اپنے مکاں کے

کواڑوں کی جبیں پر ثبت ہوگی

کوئی دستک ابھی بیتے دنوں کی

(400) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahryar. is written by Shahryar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahryar. Free Dowlonad  by Shahryar in PDF.