وہ موڑ

پھر تری تتلی نما صورت مجھے یاد آ گئی

مجھ کو وہ لمحہ ابھی بھولا نہیں

ایک کونے میں کئی لوگوں کے ساتھ

گفتگو میں منہمک کھویا ہوا

میری آنکھوں نے کبھی تجھ سا کوئی دیکھا نہ تھا

میں تجھے تکنے لگا

دیر تک تکتا رہا

آنکھ سے کانوں سے ہونٹوں سے تجھے تکتا رہا

کیا عجب دیوانگی تھی

رشک آیا بخت پہ اپنے مجھے

لفظ کے اسرار مجھ پہ وا ہوئے

گھنٹیاں سی میرے کانوں میں بجیں

نور کے سیلاب میں ڈوبی ہوئی اس شام کی

ایک اک ساعت ترے ہمراہ ہے

رک گیا ہے وقت اس اک موڑ پر

میں جدائی کے لئے مجبور تھا

تو جدائی پر جہاں مسرور تھا

(477) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahryar. is written by Shahryar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahryar. Free Dowlonad  by Shahryar in PDF.