چمک چمک کے ستارو مجھے فریب نہ دو

چمک چمک کے ستارو مجھے فریب نہ دو

تم اپنی رات گزارو مجھے فریب نہ دو

طلسم ٹوٹ گیا ہے تمہاری الفت کا

مری ہوس کو پکارو مجھے فریب نہ دو

میں جانتا ہوں تمہاری حقیقت ہستی

خزاں نصیب بہارو مجھے فریب نہ دو

لگے ہوئے ہیں یہاں پھول پھول سے کانٹے

مرے چمن کے نظارو مجھے فریب نہ دو

تڑپ تڑپ نہ اٹھو آج میرے ارمانو

بھڑک بھڑک کے شرارو مجھے فریب نہ دو

امید وعدۂ فردا نہ مجھ کو دلواؤ

میں غم نصیب ہوں یارو مجھے فریب نہ دو

(437) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahzad Ahmad. is written by Shahzad Ahmad. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahzad Ahmad. Free Dowlonad  by Shahzad Ahmad in PDF.