چھوڑ کر وہ ہم کو تنہا کس جہاں میں جا بسا

چھوڑ کر وہ ہم کو تنہا کس جہاں میں جا بسا

لاکھ اس کو ملنا چاہا پر رہا وہ نارسا

سچ ہی کہتا تھا ہمیں وہ چھوڑ جب میں جاؤں گا

مجھ کو ڈھونڈا تم کرو گے ہر گلی میں جا بہ جا

تب ہمیں دکھلاوا لگتا تھا وہ ماتھا چومنا

آج جس کے واسطے ہے دل میں میرے اشتہا

چھوڑ کر جب وہ گیا تب سارے دشمن ہو گئے

پھر ہمیں رسوا کیا تھا مل کے سب نے ناروا

تیرے ہوتے تو نہ ہمت تھی کسی کی کچھ کہے

بعد تیرے سب کے لہجے ہو گئے تھے ناروا

کس طرح ٹوٹی قیامت ہم سے مت یہ پوچھنا

اب نہیں ہے صبر باقی درد کی ہے انتہا

اے خدا شکوہ نہیں سائلؔ کو تیری ذات سے

ماں مری کو بخش دے تو تجھ سے ہے بس یہ دعا

(455) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahzad Husain Saail. is written by Shahzad Husain Saail. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahzad Husain Saail. Free Dowlonad  by Shahzad Husain Saail in PDF.