سر رہ اب نہ یوں مجھ کو پکارو تم ہی آ جاؤ

سر رہ اب نہ یوں مجھ کو پکارو تم ہی آ جاؤ

ذرا زحمت تو ہوگی راز دارو تم ہی آ جاؤ

کہیں ایسا نہ ہو دم توڑ دیں حسرت سے دیوانے

قفس تک ان سے ملنے کو بہارو تم ہی آ جاؤ

بھروسا کیا سفینے کا کئی طوفان حائل ہیں

ہماری نا خدائی کو کنارو تم ہی آ جاؤ

ابھی تک وہ نہیں آئے یقیناً رات باقی ہے

ہماری غم گساری کو ستارو تم ہی آ جاؤ

شکیبؔ غم زدہ کو درد سے ہے اب کہاں فرصت

اگر کچھ وقت مل جائے تو پیارو تم ہی آ جاؤ

(517) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shakeb Jalali. is written by Shakeb Jalali. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shakeb Jalali. Free Dowlonad  by Shakeb Jalali in PDF.