اہانت دل صبر آزما نہیں کرتے

اہانت دل صبر آزما نہیں کرتے

بلند ہم بھی یہ دست دعا نہیں کرتے

سر اہل عشق کے اکثر جھکا نہیں کرتے

اگر جھکے بھی کہیں پھر اٹھا نہیں کرتے

وہ بات ان کی نگاہیں بتائے دیتی ہیں

جسے وہ اپنی زباں سے ادا نہیں کرتے

دلیل تابش ایماں ہے کفر کا احساس

چراغ شام سے پہلے جلا نہیں کرتے

امید عہد وفا اور ان بتوں سے شکیلؔ

جو بھول کر بھی کسی سے وفا نہیں کرتے

(571) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shakeel Badayuni. is written by Shakeel Badayuni. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shakeel Badayuni. Free Dowlonad  by Shakeel Badayuni in PDF.