سر بھی ہے پائے یار بھی شوق سوا کو کیا ہوا

سر بھی ہے پائے یار بھی شوق سوا کو کیا ہوا

جرأت دل کدھر گئی لغزش پا کو کیا ہوا

حسرت عفو کیا ہوئی جرم و خطا کو کیا ہوا

سامنے ہے در کرم دست دعا کو کیا ہوا

وقف مذاق جستجو دیدہ و دل ہیں اب کہاں

منزل شوق پا ہی کی غیرت پا کو کیا ہوا

جذب و اثر سے بن گیا اور بھی دشمن آسماں

کر دیا راز دل عیاں آہ رسا کو کیا ہوا

کل تو بحد شکوہ تھیں عشق کی بدگمانیاں

اب نہ ندامتیں ہیں کیوں شکوہ سرا کو کیا ہوا

شاعر بزم عقل و ہوش ہاں کوئی اور نغمہ سروش

دل کی صدا ہے کیوں خموش دل کی صدا کو کیا ہوا

یوں تو ہزار نقش ہیں صفحۂ کائنات پر

اس کا پتہ نہیں مگر نقش وفا کو کیا ہوا

گم‌ شدۂ جمال ہوں دل ہی کو ساتھ اے شکیلؔ

مجھ کو بھی لے کے کھو گیا راہنما کو کیا ہوا

(488) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shakeel Badayuni. is written by Shakeel Badayuni. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shakeel Badayuni. Free Dowlonad  by Shakeel Badayuni in PDF.