مجھ کو ترے سلوک سے کوئی گلہ نہ تھا

مجھ کو ترے سلوک سے کوئی گلہ نہ تھا

زہر اب پی رہا تھا مگر لب کشا نہ تھا

کانٹوں سے جسم چھلنی ہے میرا اسی لئے

پھولوں سے پیار کرنے کا کچھ تجربہ نہ تھا

لاکھوں تماش بین ہیں اور ہم صلیب پر

اک وقت وہ تھا کوئی ہمیں دیکھتا نہ تھا

کیا جانے اس کی آنکھ میں کیوں اشک آ گئے

چہرے پہ میرے کچھ بھی تو لکھا ہوا نہ تھا

دنیا سمجھ نہ پائے گی مجبوریاں تری

مجھ کو تو ہے یقین کہ تو بے وفا نہ تھا

کیا تو نے چھوڑ رکھا ہے زلفیں سنوارنا

اتنا تو پہلے میں کبھی الجھا ہوا نہ تھا

غربت کی چاندنی نے دکھائے تھے راستے

ہم کو کسی چراغ سے کوئی گلہ نہ تھا

یادوں نے دستکیں تو بہت بار دیں شکیلؔ

لیکن کسی کے دل کا دریچہ کھلا نہ تھا

(483) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shakeel Shamsi. is written by Shakeel Shamsi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shakeel Shamsi. Free Dowlonad  by Shakeel Shamsi in PDF.