انتباہ

گاڑی کھینچنا

اور چلاتے رکھنا

دو مختلف رو میں

باہم ربط و راہ کے نشیب و فراز

رفتار کو متأثر کرتے ہیں

مزاحمت کی صورت میں

بریک لگانے میں ہی عافیت ہے

کیونکہ مد مقابل کو اپنی رفتار پر قابو نہیں اگرچہ

آپ کو تو اپنی جان عزیز ہے

رفتار پر کنٹرول کا رویہ

زندگی کو سہل اور آسان بناتا ہے

اور یہی

زندگی کرنے کا قرینہ بھی ہے

(417) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shamim Alvi. is written by Shamim Alvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shamim Alvi. Free Dowlonad  by Shamim Alvi in PDF.