شام کے ساحل پہ سورج کا سفینہ آ لگا

شام کے ساحل پہ سورج کا سفینہ آ لگا

ڈوبتی آنکھوں کو یہ منظر بہت اچھا لگا

درد کے پتھر سبھی آب رواں میں گھل گئے

شور تھا کتنا مگر آنکھوں کو سناٹا لگا

چار سو پھیلی ہوئی موج نفس کی گونج تھی

مجھ کو پیاسی ریت کا صحرا بھی اک دریا لگا

ان گنت سائے تری تصویر میں ڈھلتے گئے

چاندنی جاگی تو ہر چہرہ ترا چہرہ لگا

(710) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shamim Hanafi. is written by Shamim Hanafi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shamim Hanafi. Free Dowlonad  by Shamim Hanafi in PDF.