ان کی صورت نظر نہیں آتی

ان کی صورت نظر نہیں آتی

شب غم کی سحر نہیں آتی

یوں تو گردش میں ہے نظر ان کی

ہم جدھر ہیں ادھر نہیں آتی

قتل بیمار کو کرو آ کر

چارہ سازی اگر نہیں آتی

آنے والی تو تھی مگر کب تک

موت کی کچھ خبر نہیں آتی

جمع ہیں میکدے میں متوالے

کیوں گھٹا جھوم کر نہیں آتی

کون سی وہ بلا ہے ہجر کی شب

جو مری جان پر نہیں آتی

جس گھڑی ہو بشر کو غم سے نجات

وہ گھڑی عمر بھر نہیں آتی

آج وہ یوں لڑے ہیں شنکرؔ سے

صلح ہوتی نظر نہیں آتی

(411) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shankar Lal Shankar. is written by Shankar Lal Shankar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shankar Lal Shankar. Free Dowlonad  by Shankar Lal Shankar in PDF.