کہانی میری بربادی کی جس نے بھی سنی ہوگی

کہانی میری بربادی کی جس نے بھی سنی ہوگی

نظر میں اس کے اک تصویر حیرت کھنچ گئی ہوگی

ستا لو جس قدر چاہو اداؤں سے جفاؤں سے

قسم کھاتا ہوں گر ہوگی تمہیں سے دوستی ہوگی

وفا کو بھی مری ہمدم جفا ہی جو سمجھتے ہیں

مجھے معلوم ہے اک دن انہیں شرمندگی ہوگی

ارے نادان تجھ کو کاش یہ معلوم ہو جاتا

کہ تیری دشمنی ہی میری وجہ دوستی ہوگی

بہاروں میں جنوں نے دے دیا مجھ کو یقیں اتنا

مری دشت جنوں میں بھی تمہاری رہبری ہوگی

شکن بستر کے کہتے ہیں مریض ہجر کو ہمدم

تڑپنے کی تھکن سے نیند آخر آ گئی ہوگی

ارے شاداںؔ محبت کے نرالے طور ہوتے ہیں

جسے تم حسن کہتے ہو وہ وجہ بیخودی ہوگی

(322) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shanti Lal Malhotra. is written by Shanti Lal Malhotra. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shanti Lal Malhotra. Free Dowlonad  by Shanti Lal Malhotra in PDF.