پلٹ کے دور زماں صبح و شام پیدا کر

پلٹ کے دور زماں صبح و شام پیدا کر

نئے طریق سے دنیا میں نام پیدا کر

ترا مذاق اڑاتے ہیں دیکھنے والے

اگر نظام غلط ہو نظام پیدا کر

نظر کو طور بنا دل کو مرکز اسرار

غم الست سے عیش دوام پیدا کر

سکون موت کی تمہید ہے زمانے میں

لہو میں حرکت و سوز تمام پیدا کر

نسیم صبح کی مانند مسکراتا چل

گلوں کی طرح زمانہ میں نام پیدا کر

فلک بھی تیری بلندی کو پا نہیں سکتا

ہوس کو چھوڑ کے لیکن مقام پیدا کر

امین حسن جہاں تاب ہے تری ہستی

جہاں میں پختگیٔ عشق خام پیدا کر

خدا کے نام پہ دنیا کو لوٹنے والے

خودی کا دل میں ذرا اہتمام پیدا کر

عدو بھی ناز اٹھائے وہ کام کر شاطرؔ

زمانہ سر کو جھکا دے وہ نام پیدا کر

(862) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shatir Hakeemi. is written by Shatir Hakeemi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shatir Hakeemi. Free Dowlonad  by Shatir Hakeemi in PDF.