نہ رہبر نے نہ اس کی رہبری نے

نہ رہبر نے نہ اس کی رہبری نے

مجھے منزل عطا کی گمرہی نے

بنا ڈالا زمانے بھر کو دشمن

فقط اک اجنبی کی دوستی نے

وہ کیوں محتاج ہو شمس و قمر کا

جلا بخشی ہو جس کو تیرگی نے

بدن کانٹوں سے کر ڈالا ہے چھلنی

ہمارا گل رخوں کی دوستی نے

بدل ڈالا مذاق گل پرستی

چمن میں ادھ کھلی سی اک کلی نے

قیامت بن گئی رحمت سراپا

کیا کیا آپ کی ہم سائیگی نے

شکایت برق کی اے برقؔ کیسی؟

مجھے پھونکا ہے گل کی پنکھڑی نے

(395) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shiv Ratan Lal Barq Punchhwi. is written by Shiv Ratan Lal Barq Punchhwi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shiv Ratan Lal Barq Punchhwi. Free Dowlonad  by Shiv Ratan Lal Barq Punchhwi in PDF.