آ دل میں تجھے کہیں چھپا لوں

آ دل میں تجھے کہیں چھپا لوں

لوگوں کی نگاہ سے بچا لوں

کیوں تجھ پہ گمان بے وفائی

کیوں اپنے ہی دل کی بد دعا لوں

تجھ سا کوئی دوسرا نہیں ہے

چاہے تو تری قسم اٹھا لوں

دیوار امید ڈھے رہی ہے

تصویر تری کہاں لگا لوں

آئینے کی دھند صاف کر کے

کیوں خود کو نہ حال دل سنا لوں

کٹتے ہی نہیں پہاڑ سے دن

شہرتؔ میں اسے کہاں سے پا لوں

(449) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shohrat Bukhari. is written by Shohrat Bukhari. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shohrat Bukhari. Free Dowlonad  by Shohrat Bukhari in PDF.