حالات نہ بدلیں تو اسی بات پہ رونا

حالات نہ بدلیں تو اسی بات پہ رونا

بدلیں تو بدلتے ہوئے حالات پہ رونا

پڑ جائے گا تم کو بھی غم ذات پہ رونا

جس بات پہ ہنستے ہو اسی بات پہ رونا

اظہار میں قوت ہے تو مل جائے گا موضوع

سوکھا نہیں پڑتا ہے تو برسات پہ رونا

اس شہر میں سب ٹھیک ہے کیا سوچ رہے ہو

رونا ہے تو اپنے ہی خیالات پہ رونا

میں آپ کی اس سرد مزاجی پہ ہنسوں گا

اور آپ مری شدت جذبات پہ رونا

(496) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shuja Khaavar. is written by Shuja Khaavar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shuja Khaavar. Free Dowlonad  by Shuja Khaavar in PDF.