دل دار کی کشش نے اینچا ہے من ہمارا

دل دار کی کشش نے اینچا ہے من ہمارا

ہے خاک اس قدم کی شاید وطن ہمارا

اے دوستان جانی دل سیں کرو توجہ

تا جان پاس اپنے پہنچے بدن ہمارا

گر زندگی ہے باقی پھر تم سیں آ ملیں گے

دیدار آخری ہے جو ہے مرن ہمارا

دریائے مدعا کا لائے ہیں تھاہ جب سیں

ہر بوند اشک کا ہے در عدن ہمارا

درکار نہیں ہے پہریں بر میں قبائے زینت

یہ بس ہے خاکساری خاکی برن ہمارا

سب چھوڑ خانما کوں ہیں اس کی جستجو میں

ہے دشت اور بیاباں باغ و چمن ہمارا

مانند کوہ کن ہے بے کل سراجؔ کا دل

شاید کہ مان لیوے شیریں سخن ہمارا

(505) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Siraj Aurangabadi. is written by Siraj Aurangabadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Siraj Aurangabadi. Free Dowlonad  by Siraj Aurangabadi in PDF.