کیا غم نے سرایت بے نہایت

کیا غم نے سرایت بے نہایت

کروں کس سیں شکایت بے نہایت

ہمارے قتل پر مفتی نے غم کے

نکالا ہے روایت بے نہایت

تو اپنے غمزۂ خونیں کی ظالم

عبث مت کر حمایت بے نہایت

ترے رخ پر ہجوم خال و خط نئیں

کہ ہیں مصحف میں آیت بے نہایت

کیا ہے عشق کے ہادی نے مجھ کوں

محبت کی ہدایت بے نہایت

شکر لب نے نگاہ دلبری سیں

کیا مجھ پر عنایت بے نہایت

سراجؔ اب داستان شوق بس کر

کہ بے جا ہے حکایت بے نہایت

(500) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Siraj Aurangabadi. is written by Siraj Aurangabadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Siraj Aurangabadi. Free Dowlonad  by Siraj Aurangabadi in PDF.