تیری بھنووں کی تیغ کے جو روبرو ہوا

تیری بھنووں کی تیغ کے جو روبرو ہوا

سب عاشقوں کی صف میں وو ہی سرخ رو ہوا

تجھ زلف کے خیال سیں کیوں کر نکل سکوں

ہر پیچ و خم نمونۂ طوق گلو ہوا

تیرے نگہ کا تیر ہے از بس کہ موشگاف

ممنوں ہر ایک زخم سیں میں ہو بہ ہو ہوا

رشتے سیں موج گل کی ہوائے بہار میں

سب بلبلوں کا چاک گریباں رفو ہوا

سورج کا رنگ چاند سری کا ہوا سفید

جس صبح کوں سوار وو خورشید رو ہوا

جس کی زباں میں عشق کے افسوں کا ہے اثر

ہر حرف اس کا موج پری ہو بہ ہو ہوا

برجا ہے گر کہوں میں اسے شیشہ آتشی

چشم سراجؔ آئینۂ شعلہ رو ہوا

(473) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Siraj Aurangabadi. is written by Siraj Aurangabadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Siraj Aurangabadi. Free Dowlonad  by Siraj Aurangabadi in PDF.