آج بھی ہاتھ پہ ہے تیرے پسینے کی تری

آج بھی ہاتھ پہ ہے تیرے پسینے کی تری

یعنی ہے آج بھی شاخ شجر درد ہری

پاس داماں نہ سہی پاس گریباں ہی سہی

تجھ پہ لازم نہیں اے دست جنوں جامہ دری

میں کہ دنیائے‌ ہوس میں بھی سرافراز رہا

کام آ ہی گئی آخر مری آشفتہ سری

دل کی بستی سے کبھی یوں نہ گزرتی تھی صبا

اب نہ پیغامبری ہے نہ کوئی نامہ بری

ہم نے بھی چھوڑ دیا مسلک ارباب وفا

وہ بھی اب بھول گئے شیوۂ بیداد گری

رات کا کرب سمیٹے ہوئے اپنے دل میں

جھلملاتا ہے کہیں دور چراغ سحری

میں نے کس دل سے شب غم کی سحر کی ہے اریبؔ

یاد آئے گی زمانے کو مری بے جگری

(555) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sulaiman Areeb. is written by Sulaiman Areeb. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sulaiman Areeb. Free Dowlonad  by Sulaiman Areeb in PDF.