یاد ہے اک ایک لمحے کا کھچاؤ دیکھنا

یاد ہے اک ایک لمحے کا کھچاؤ دیکھنا

رات کے قلزم میں صدیوں کا بہاؤ دیکھنا

وقت سے پہلے نہ پھٹ جائے غبارہ ذہن کا

پھیلنے والے خیالوں کا دباؤ دیکھنا

وہ تو کھو بیٹھا ہے پہلے ہی سے اپنی روشنی

اس دئے کو دور ہی سے اے ہواؤ دیکھنا

کچھ تو ہوں محسوس تم کو زندگی کی الجھنیں

شہریوں خانہ بدوشوں کے پڑاؤ دیکھنا

ورنہ دو ٹکڑوں میں بٹ جائے گی اس کی زندگی

ہے ضرورت کتنا دھاگے کو کھچاؤ دیکھنا

پھر ہوا سے روٹھ کر کھولا ہے تو نے بادباں

پھر غلط رخ پر نہ بہہ جائے یہ ناؤ دیکھنا

(584) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Suraj Narayan. is written by Suraj Narayan. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Suraj Narayan. Free Dowlonad  by Suraj Narayan in PDF.