ریت کی طرح کناروں پہ ہیں ڈرنے والے

ریت کی طرح کناروں پہ ہیں ڈرنے والے

موج در موج گئے پار اترنے والے

آج کانٹوں سے گریبان چھڑائیں تو سہی

لالہ و گل پہ کبھی پاؤں نہ دھرنے والے

روپ سے چھب سے پھبن سے کوئی آگاہ نہیں

نقش کار لب و عارض ہیں سنورنے والے

کوئی جینے کا سلیقہ ہو تو میں بھی جانوں

موت آسان ہے مر جاتے ہیں مرنے والے

میرے جینے کا یہ اسلوب پتہ دیتا ہے

کہ ابھی عشق میں کچھ کام ہیں کرنے والے

(567) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Aabid Ali Aabid. is written by Syed Aabid Ali Aabid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Aabid Ali Aabid. Free Dowlonad  by Syed Aabid Ali Aabid in PDF.