گردش آب و ہوا جانتی ہے

گردش آب و ہوا جانتی ہے

دل ہے کیوں دل سے جدا جانتی ہے

سانس لینا ہے فنا ہو جانا

راز یہ برگ حنا جانتی ہے

کیسے روشن ہے اس آندھی میں چراغ

ساری تفصیل ہوا جانتی ہے

یوں دبے پاؤں چلی باد نسیم

جیسے آداب حیا جانتی ہے

روئے غنچہ پہ دمک ہے کس کی

شبنم آبلہ پا جانتی ہے

فرش رہ بن کے بکھر جاتی ہے

بوئے گل درد صبا جانتی ہے

ہیں عبث کنج نہفتہ میں طیور

راستہ برق فنا جانتی ہے

(497) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Amin Ashraf. is written by Syed Amin Ashraf. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Amin Ashraf. Free Dowlonad  by Syed Amin Ashraf in PDF.