خیال ہے کہ حقیقت ہے یا فسانہ ہے

خیال ہے کہ حقیقت ہے یا فسانہ ہے

وہ نیستی ہو کہ ہستی طلسم خانہ ہے

نظر کا فرق من و تو کا فرق ہے شاید

وہی سراب وہی گنج آب و دانہ ہے

جو ٹھہر جائے تو ہے توسن خیال کوئی

جو رو میں ہو تو یہ صورت گر زمانہ ہے

فساد حرص نہیں قصر شہر تک محدود

کہ اس لپیٹ میں عالم کا کارخانہ ہے

مجھے تو یوں بھی خراب شباب ہونا تھا

ترے جمال کا جادو تو اک بہانہ ہے

دلوں کا ربط نہیں بے تکلفی ہے یہ

کبھی کبھی کی ملاقات دوستانہ ہے

(633) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Amin Ashraf. is written by Syed Amin Ashraf. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Amin Ashraf. Free Dowlonad  by Syed Amin Ashraf in PDF.