یہ زاد راہ ہمیشہ سفر میں رکھ لینا

یہ زاد راہ ہمیشہ سفر میں رکھ لینا

بچھڑے وقت کا منظر نظر میں رکھ لینا

ملے تو راس بھی آئے لکیر ہاتھوں کی

یہ اک کمال بھی دست ہنر میں رکھ لینا

سفر ہے لوٹ کے آنا اگر نصیب نہ ہو

سجا کے یاد مری چشم تر میں رکھ لینا

ہماری زد میں ہے پوری طرح فصیل شب

ہمارا نام نمود سحر میں رکھ لینا

کسی کی یاد کی خوشبو سفر میں ساتھ چلے

کسی کے ہجر کا موسم نظر میں رکھ لینا

(618) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Shakeel Desnavi. is written by Syed Shakeel Desnavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Shakeel Desnavi. Free Dowlonad  by Syed Shakeel Desnavi in PDF.