اپنی خبر نہیں ہے بجز ایں قدر مجھے

اپنی خبر نہیں ہے بجز ایں قدر مجھے

اک شخص تھا کہ مل نہ سکا عمر بھر مجھے

شعلوں کی گفتگو میں صبا کے خرام میں

آواز دے رہا ہے کوئی ہم سفر مجھے

شاید انہیں کا عجز مرے کام آ گیا

جن دوستوں نے چھوڑ دیا وقت پر مجھے

شب کو تو ایک قافلۂ گل تھا ساتھ ساتھ

یا رب! یہ کس مقام پر آئی سحر مجھے

ہنستے رہے فلک پہ ستارے زمیں پہ پھول

اچھا ہوا کہ عمر ملی مختصر مجھے

مدت کے بعد اس نے سر انجمن ضمیرؔ!

دیکھا نگاہ عام سے اور خاص کر مجھے

(549) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Syed Zameer Jafri. is written by Syed Zameer Jafri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Syed Zameer Jafri. Free Dowlonad  by Syed Zameer Jafri in PDF.