غم جہاں میں غم یار ضم نہ کر پایا

غم جہاں میں غم یار ضم نہ کر پایا

ہزار کام کیا ''میں'' کو ''ہم'' نہ کر پایا

مجھے سراب میں منزل دکھائی دیتی تھی

سو گرتے پڑتے بھی رفتار کم نہ کر پایا

وہ دن بھی دیکھے ہیں میں نے کہ ایک لقمۂ تر

دہن تک آیا سپرد شکم نہ کر پایا

مجھے یہ دکھ کہ بچھڑنے کا وقت تھا ہی نہیں

اسے ملال کہ اظہار غم نہ کر پایا

نہ پاس کوہ ندا تھا نہ ہاتھ میں بندوق

سو لوح وقت پہ دکھڑا رقم نہ کر پایا

کسی کا ملنا، بچھڑنا اور ایک دو باتیں

تمام سلسلہ زیب قلم نہ کر پایا

خدا کا عکس اور اس پر جمال یار کا عکس

فقیر مر گیا پانی پہ دم نہ کر پایا

(679) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Talib Husain Talib. is written by Talib Husain Talib. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Talib Husain Talib. Free Dowlonad  by Talib Husain Talib in PDF.