دوراہا

عجب دوراہے پہ آ کھڑا ہوں

ادھر ترے حسن کی دھنک ہے

ادھر عدو کی کمین گاہوں میں اسلحے کی چمک دمک ہے

ادھر تری نقرئی ہنسی ہے

ادھر سماعت خراش چیخوں کا زیر و بم ہے

ادھر ترے طرح جسم

زندگی کی حرارتوں کا نقیب بن کر بلا رہا ہے

ادھر اجل نت زندگی کو

تھپک تھپک کر سلا رہا ہے

عجب دوراہے پہ آ کھڑا ہوں

میں سوچتا ہوں

کہ کون سا ساز فن اٹھاؤں

قلم اٹھاؤں کہ گن اٹھاؤں

(610) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Tanveer Monis. is written by Tanveer Monis. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Tanveer Monis. Free Dowlonad  by Tanveer Monis in PDF.