عمر بھر اس کی نشانی دیکھیے

عمر بھر اس کی نشانی دیکھیے

عشق کر یوں جاودانی دیکھیے

یاد کیجے وو پری چہرہ سدا

اور ہر سو رات رانی دیکھیے

ہجر کے موسم میں بھی گل زار ہوں

یہ غضب کی باغبانی دیکھیے

دھڑکنیں تسبیح اس کے نام کی

دل پہ اس کی حکمرانی دیکھیے

درد مہماں ہے مگر جاتا نہیں

آپ میری میزبانی دیکھیے

آپ ہیں جو عشق کے اہل زباں

میری بھی کر ترجمانی دیکھیے

بے بسی بے چینیاں بیتابیاں

آشناؔ کے سب معانی دیکھے

(523) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Vineet Aashna. is written by Vineet Aashna. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Vineet Aashna. Free Dowlonad  by Vineet Aashna in PDF.