اے اہل وفا خاک بنے کام تمہارا

اے اہل وفا خاک بنے کام تمہارا

آغاز بتا دیتا ہے انجام تمہارا

جاتے ہو کہاں عشق کے بیداد کشو تم

اس انجمن ناز میں کیا کام تمہارا

اے دیدہ و دل کچھ تو کرو ضبط و تحمل

لبریز مئے شوق سے ہے جام تمہارا

اے کاش مرے قتل ہی کا مژدہ وہ ہوتا

آتا کسی صورت سے تو پیغام تمہارا

وحشتؔ ہو مبارک تمہیں بدمستی و رندی

جز عشق بتاں اور ہے کیا کام تمہارا

(560) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wahshat Raza Ali Kalkatvi. is written by Wahshat Raza Ali Kalkatvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wahshat Raza Ali Kalkatvi. Free Dowlonad  by Wahshat Raza Ali Kalkatvi in PDF.