وہ صورتیں جو بڑی شوخ ہیں سجیلی ہیں

وہ صورتیں جو بڑی شوخ ہیں سجیلی ہیں

انہیں قریب سے دیکھا تو وہ بھی پیلی ہیں

میں ایک جھیل کے تٹ پر اداس بیٹھا ہوا

یہ سوچتا ہوں وہ آنکھیں بھی کتنی نیلی ہیں

مری محبتیں میری وفائیں میرا خلوص

تری کلائی میں یہ چوڑیاں بھی ڈھیلی ہیں

میں دلدلوں کے علاقے میں آ گیا شاید

کہ دھوپ تیز ہے لیکن ہوائیں سیلی ہیں

نہ جانے کون سا یہ شہر ہے کہ اس کے بعد

ہمارے گرد جو راہیں ہیں سب کٹیلی ہیں

(781) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Wali Aasi. is written by Wali Aasi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Wali Aasi. Free Dowlonad  by Wali Aasi in PDF.