گرد ہے زر ہے سیم ہے ذرہ

گرد ہے زر ہے سیم ہے ذرہ

شکل میں فرق میم ہے ذرہ

یوں تو ریزہ ہے جز ہے شمع ہے

کل میں لیکن جسیم ہے ذرہ

مہر کی روشنی میں روزن سے

دیکھو کتنا عظیم ہے ذرہ

کہیں یہ شمس ہے کہیں یہ قمر

جس جگہ ہے عظیم ہے ذرہ

منقسم ہونے سے ہے جو معذور

یہ وہ در یتیم ہے ذرہ

پوچھئے حریت پسندوں سے

صبح نو کی نسیم ہے ذرہ

نکتہ حکمت و تدبر ہے

جس جگہ بھی مقیم ہے ذرہ

منقسم کیسے ہویں حرف بھی قطع

حلمؔ لفظ قدیم ہے ذرہ

(488) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Waqar Hilm Syed Naglavi. is written by Waqar Hilm Syed Naglavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Waqar Hilm Syed Naglavi. Free Dowlonad  by Waqar Hilm Syed Naglavi in PDF.