سناٹے کا درد نکھارا کرتا ہوں

سناٹے کا درد نکھارا کرتا ہوں

خود کو خاموشی سے پکارا کرتا ہوں

تنہائی جب آئینہ دکھلاتی ہے

اپنی ذات کا پہروں نظارہ کرتا ہوں

آوازوں کا بوجھ اٹھائے صدیوں سے

بنجاروں کی طرح گزارہ کرتا ہوں

خوابوں کے سنسان جزیروں میں جا کر

ویرانی سے ذکر تمہارا کرتا ہوں

جب سے نیندیں لوٹ گئیں تاروں کی طرف

جاگتے میں زخموں کو سنوارا کرتا ہوں

(729) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

SannaTe Ka Dard Nikhaara Karta Hun In Urdu By Famous Poet Abrar Azmi. SannaTe Ka Dard Nikhaara Karta Hun is written by Abrar Azmi. Enjoy reading SannaTe Ka Dard Nikhaara Karta Hun Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Abrar Azmi. Free Dowlonad SannaTe Ka Dard Nikhaara Karta Hun by Abrar Azmi in PDF.